اسلام آباد۔تحریک انصاف نے فلسطین سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ،ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوایا تھا،تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اے پی سی میں جانے کی حمایت کی تھی تاہم تحریک انصاف کی کو ر کمیٹی نے شرکت کی مخالفت کردی،تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی اور کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے،اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں موجود نہیںہے۔