وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رکاوٹیں لگا کر بند کیے گئے تمام راستے اب ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ میٹرو بس سروس چوتھے دن بھی معطل ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، شہر کے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھل چکے ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ افسران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، روات ٹی کراس اور کورال چوک دونوں اطراف سے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ کھنہ پل بھی دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔ فیض آباد، مری روڈ، اور ایکسپریس ہائی وے پر بھی گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ مری روڈ پر ٹریفک دفتر کے قریب سے دونوں اطراف کے راستے کھل چکے ہیں، اور دیگر اہم مقامات جیسے پشاور موڑ، گولڑہ موڑ، اور 26 نمبر چونگی بھی ٹریفک کے لیے کھل گئے ہیں۔
کرنل شیر خان شہید روڈ، ایران ایونیو، کھنہ پل لہترا روڈ، جی 14، سری نگر ہائی وے، سترہ میل ٹوہ پلازہ، بھارہ کہو، کٹی پہاڑی جی ٹی روڈ، زیرو پوائنٹ، اور خیابان چوک بھی دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب، راولپنڈی سیکشن پر میٹرو بس سروس تین دن کی بندش کے بعد بحال ہو گئی ہے، جو راولپنڈی صدر اسٹیشن سے آئی جے پی اسٹیشن تک آپریشنل ہے۔ تاہم، اسلام آباد سیکشن پر میٹرو بس سروس چوتھے دن بھی معطل ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی جے پی اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ اسٹیشن تک میٹرو سروس بند ہے۔