پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک کرنے اور توڑ پھوڑ کے الزامات پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ تقریباً 350 نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، مظاہرین نے پولیس ملازمین پر فائرنگ کی اور انہیں یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھا۔ گرفتار ملزمان نے دعویٰ کیا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تھا کہ ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔
گزشتہ روز بھی عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔