اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشرق وسطی کی صورتحال پر بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کل ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی، جس میں سیاسی جماعتوں نے غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ قومی یکجہتی کا فیصلہ کیا۔ غزہ اور فلسطین میں بے گناہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں وزیر اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات میں 7 اکتوبر کو ملک بھر میں غزہ اور فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار نہتے مسلمانوں کے ساتھ یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔