پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹوں کا مهلت دیدی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوراً علی امین کو پیش کیا جائے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق علی امین کو کے پی ہاؤس سے اٹھایا گیا ہے، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹوں میں آزاد نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ علی امین پر حملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہمیں گورنر راج کی کوئی پرواہ نہیں، دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔