اسلام آباد ۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار کے دھرنے کے کیا مقاصد تھے؟ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ کیا حاصل کرنا چاہتے تھے؟ اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کا دکھ ہے،عبدالحمید شاہ سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کیلئے گھر سے نکلے تھے جنہیں انتشاری ٹولے نے شہید کر دیا ،عبدالحمید شاہ کی شہادت پر لواحقین کا دکھ تحریک انتشار والے محسوس نہیں کرسکتے، تحریک انتشار کا کام ملکی معیشت کو ڈی ریل کرنا، انتشار پھیلانا ہے، تحریک انتشار کے لوگوں نے اسلحہ سے لیس ہو کر وفاقی دارالحکومت پر دھاوا بولا، ان کا مقصد کیا تھا؟، تحریک انتشار کو ملکی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی تھی، وہ سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے تھے،اسلام آباد پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور سیکورٹی کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دئیے، کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہونے دیا، تحریک انصاف ایک بار پھر لاشیں گرانا چاہتی تھی جس کا انہیں موقع نہیں دیا، علی امین گنڈاپور سرکاری وسائل اور اسلحہ لے کر وفاق پر دھاوا بولا جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،یہ ملک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،تارڑملک میں پروفیشنل آرمی چیف اور مضبوط قیادت موجود ہے جسے ملکی مفاد عزیز ہے، علی امین گنڈا پور عوام کے ٹیکس کا پیسہ احتجاجوں اور دھرنوں پر لگانے کی بجائے عوام کی فلاح پر خرچ کریں۔