اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔سینیٹر محسن نقوی نے تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں تشدد سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رینجرز اور پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے کل خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا، لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ جب چھاپہ مارا گیا تو وہ مرکزی دروازے سے بھاگ گئے تھے۔ اسلام آباد پولیس اس وقت وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو تلاش کر رہی ہے، اور آئندہ چند روز میں افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔