پشاور۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اسپیکر اسمبلی نے قانون کے برخلاف اتوار کی دوپہر تین بجے اجلاس بلایا ہے، جس میں علی امین گنڈا پور کی گمشدگی اور کے پی ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز کے خلاف طلب کیا گیا ہے، کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس نہیں بلا سکتے۔اس کے علاوہ، تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ کی گمشدگی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں اور ایک گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو حراست میں لینا پورے خیبرپختونخوا کی توہین ہے۔