پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں واقع کے پی ہاؤس سے گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر بھاگ گئے ہیں۔
علی امین گنڈاپور ہفتے کی صبح اپنے قافلے کے بغیر اسلام آباد میں واقع کے پی ہاؤس پہنچے، جہاں ان کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کا امکان تھا۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ کو ملاقات کا پیغام دیا گیا تھا، مگر کچھ دیر بعد ہی ان کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔اس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے قیدی وین کے ساتھ کے پی ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔