بیروت: لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں حماس کے کمانڈر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق، حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی لبنان کے مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے حملے میں کمانڈر عطا اللہ علی، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں شہید ہوگئیں۔ حملے کے وقت کمانڈر عطا اللہ بداوی مہاجر کیمپ میں اپنے گھر میں موجود تھے۔غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیل نے پہلی بار بداوی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے درجنوں کیمپ موجود ہیں جہاں فلسطینی کئی سالوں سے مقیم ہیں۔