اسلام آباد ۔ڈی چوک پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔ اسلام آباد میں بارش کے بعد مظاہرین کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ گئی، جس سے شیلنگ کے اثرات کم ہو گئے۔ پولیس نے جناح ایونیو سے متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا۔، پی ٹی آئی کے قافلے احتجاج کے لیے دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔بارش کے بعد کارکنوں کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچی اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پیچھے دھکیل دیا۔ تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے دوبارہ شدید شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں مظاہرین پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی چوک کے قریب یہ آنکھ مچولی کا سلسلہ صبح سے جاری ہے۔مظاہرین کی جانب سے پولیس پر جوابی پتھراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور وہ شیل اٹھا کر واپس پھینک رہے ہیں۔ اس سے پہلے پتھر گڑھ کٹی پہاڑی پر مظاہرین نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے رکاوٹیں ہٹائیں اور پھر قافلے کو ڈی چوک کی جانب بڑھایا۔