تہران۔ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، اور حیرت انگیز طور پر اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ان میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی جانب سے منگل کو کم از کم 180 میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں کچھ مقامات پر نقصان ہوا اور راکٹ کے گرنے والے پرزوں سے آگ لگ گئی۔ تاہم، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ ایک اسرائیلی سیکیورٹی عہدے دار نے کہا کہ زیادہ تر میزائلوں کو روک لیا گیا، جبکہ کچھ زمین پر بھی گرے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے میں کئی قسم کے بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے، جن میں ‘عماد، ‘قدر اور ایران کا نیا میزائل ‘فتح’ شامل ہے۔ حکام نے گزشتہ برس یہ دعویٰ کیا تھا کہ ‘فتح کی رفتار آواز کی رفتار سے 15 گنا زیادہ ہے اور یہ 1400 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران کی اس کارروائی کے جواب میں اسرائیل نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے، اور ایرانی صدر نے بھی انتقامی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔