بیروت۔حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں اور سات فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کی زمینی فوج حزب اللہ کے مقامات پر حملوں کے لیے جنوبی لبنان میں داخل ہو گئی ہے، جہاں انہیں بہادروں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے پہلے جھڑپ میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ مالی اور جانی نقصان کے باعث اسرائیلی فوجی فرار ہو گئے۔