صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد کے وقت تل ابیب کے ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل فائر کیا۔
حوثی رہنما عبدالمالک الحوثی نے ہفتے کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ میزائل حملہ نیتن یاہو کی آمد کے ساتھ ہی کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل، جو شام کے وقت تل ابیب کی جانب فائر کیا گیا، کا وقت نیتن یاہو کی اسرائیل میں لینڈنگ سے ہم آہنگ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت بے معنی نہیں جائے گی۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے بیان دیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے نیتن یاہو کے طیارے کے تل ابیب ایئرپورٹ پر اترنے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد میزائل داغا گیا، جسے فضائی دفاع نے ملکی سرحدوں سے باہر ہی مار گرایا۔