پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی۔ ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ دوسری مرتبہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بیڈ روم سے ملحقہ درخت اور لائٹس متاثر ہوئیں، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آتشزدگی کا واقعہ جی او آر لنک کلب روڈ پر گزشتہ رات پیش آیا، جس میں گاڑی کی چھت کو بھی نقصان پہنچا اور گیراج کا شیڈ جل گیا۔ یہ واضح ہوا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی رات کے وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں واشنگ مشین، لائٹس اور درختوں کو نقصان پہنچا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے واقعے میں ایئر کنڈیشنر بھی جل گیا تھا، جس سے رہائش گاہ میں مسلسل آتشزدگی کے خطرات کا سامنا ہے۔