پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی شادی کی خبریں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ تاہم، شفا یوسفزئی نے ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت کی ہے۔
پچھلے روز معروف صحافی نجم الحسن باجوہ نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے۔ انہوں نے اس بارے میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا تھا کہ “لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم عہدے دار نے حال ہی میں شادی کی ہے، دونوں کو مبارک ہو۔”
حماد اظہر نے اس خبر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “سب کا مجھے ہینڈسم سمجھنے کا شکریہ، لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ کو بروقت اطلاع دوں گا۔”
حماد اظہر نے بھی ایکس پر اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں۔
اب شفا یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ “میں نے کسی سے شادی نہیں کی، سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں جھوٹی ہیں اور وہ اس فضول بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔