شمال مغربی چین کے تارم بیسن علاقے میں ایک حیرت انگیز دریافت نے دنیا کے قدیم ترین پنیر کی تلاش کرلی ہے جو تقریباً 3600 سال پرانا ہے۔
یہ بدبو دار پنیر قدیم ایکسیاوہ نامی آبادی کی ممی شدہ باقیات میں سے ملی، جو گائے اور بکری کے دودھ سے تیار کیا گیا تھا۔
ڈی این اے کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس خطے میں پنیر بنانے کا آغاز کانسی کے دور میں ہوا، جو اس خیال کو چیلنج کرتا ہے کہ کیفیر پنیر کی ابتدا روس میں ہوئی۔
ماہرین کے مطابق، ممیوں پر پنیر کی موجودگی تدفینی رسومات میں اس کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، جو ممکنہ طور پر بعد کی زندگی کے لیے میت کی حفاظت کے مقصد سے تھی۔
اس منفرد نمونے کی تفصیلی جانچ سے محققین کو قدیم انسانی غذائیت، تدفینی روایات، اور ڈیری پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے ارتقاء کے بارے میں نئے حقائق مل رہے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔