ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ڈومیسٹک پرفارمر کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر اپنی رائے دی ہے۔
کامران غلام نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، لیکن پھر بھی انہیں بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
چیمپئنز کپ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سلمان بٹ نے گلیسپی سے سوال کیا کہ کامران کی مسلسل پرفارمنس کے باوجود انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا؟ جس پر گلیسپی نے کہا کہ “میں نے کامران کو ڈارون میں پاکستان شاہینز کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے، ان کی پرفارمنس قابلِ تعریف ہے، لیکن ہم موجودہ اسکواڈ پر اعتماد کرنا چاہتے ہیں۔”
گلیسپی نے کامران غلام کو مشورہ دیا کہ وہ چیمپئنز ون ڈے کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں۔
دوسری جانب، مداحوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے کھلاڑیوں کے مورال کو توڑنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔