پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں میں بھارت کی منو بھاکر نے سلور اور برانز میڈل حاصل کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ان کی پستول کی قیمت کے بارے میں سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، جو تقریباً 1.5 لاکھ سے 1.85 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔
تاہم، منو بھاکر نے اپنے پرجوش مداحوں کو واضح کیا کہ پستول کی قیمت مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے، جیسے کہ آپ کون سا ماڈل منتخب کر رہے ہیں، آیا یہ سکینڈ ہینڈ ہے یا خاص طور پر آپ کی مرضی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بار کی سرمایہ کاری ہوتی ہے اور جب آپ ایک خاص سطح تک پہنچ جاتے ہیں تو بہت سی کمپنیاں آپ کو اپنی پستول مفت فراہم کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ، ایک حالیہ انٹرویو میں منو بھاکر نے اپنے ہم وطنوں کی جانب سے میڈلز پہننے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ منتظمین کی درخواست پر کرنا پڑتا ہے، کیونکہ انہیں ہر وقت میڈلز پہننے کا شوق نہیں ہوتا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔