نیو یارک۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی معاملات میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران ہوئی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قدیم برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا ذکر کیا۔ دونوں رہنماں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سے لے کر عوامی اور سماجی تبادلوں تک تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت سیل کے ذریعے کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے عملی اقدامات کرنے کا عزم کیا۔ دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔