چین میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم پی ایس بی کی جانب سے ادائیگی کے باوجود ابھی تک ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ اور ایونٹ کے الاؤنسز ادا کرنے ہیں۔ ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار روپے جبکہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی 25 روز کے الاؤنسز سے محروم ہیں اور فیڈریشن صرف دلاسے دے رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی فیڈریشن کے عہدیداران نے پی ایس بی سے فنڈز ملنے کی تصدیق کی ہے اور کھلاڑیوں کو یقین دلایا ہے کہ جلد ہی واجب الادا رقم ادا کی جائے گی۔
کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ وہ مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، لہذا جلد از جلد ڈیلی الاؤنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ ذہنی کوفت اور مالی دشواریوں سے بچ سکیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔