بجلی کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے حکومتی ریلیف ختم ہونے والا ہے
30 ستمبر کے بعد 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے لیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف ختم ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں یکم اکتوبر سے ان صارفین کا بنیادی ٹیرف 7.12 روپے فی یونٹ بڑھ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے اضافے کے ساتھ 23.59 روپے فی یونٹ ہو جائے گا، جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 30.07 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا۔
اس کے علاوہ، 1 سے 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے کے بعد 11.69 روپے اور 101 سے 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 50 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے اور 51 سے 100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے جولائی 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.12 روپے فی یونٹ بڑھاتے وقت ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کو 3 ماہ کیلیے استثنیٰ دیا تھا، جس کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی تھی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔