برطانیہ: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداحوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ساتھ لندن میں ایک پروگرام میں پرفارم کیا۔ کنسرٹ کے دوران، مداحوں کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کر رہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی۔ اس کے بعد زبانی تکرار ہوئی، جو جلد ہی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اسٹیج پر بیٹھے یہ تمام صورتحال دیکھتے رہے، اور انہیں اپنی پرفارمنس روکنی پڑی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں کو جاہل قرار دیا اور کہا کہ ایسی حرکتیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام خراب کرتی ہیں۔
اس واقعے پر تاحال عطا اللہ عیسیٰ خیلوی یا نمرہ مہرا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا۔