آج جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی 45 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر رہنماوں نے مولانا مودودی کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی۔
رہنماوں نے سید مودودی میموریل ٹرسٹ کا دورہ بھی کیا، جہاں مودودی میوزیم کی انتظامیہ نے مولانا کے زیر استعمال کتب اور دیگر اشیاء کے بارے میں کارکنان کو بریفنگ دی۔ قیصر شریف نے کہا کہ مولانا مودودی کی اسلامی تعلیمات اور فکر جماعت اسلامی کے علاوہ ہر نوجوان کے لیے مشعل راہ ہیں۔
سید مودودی کی فکر اور تربیت کا منہ بولتا ثبوت الخدمت فاؤنڈیشن ہے، اور جماعت اسلامی کا ہر کارکن آج بھی ان کی تعلیمات کی روشنی میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔