اسلام آباد۔ملک کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔آسٹریا میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پاکستان کو ستمبر 2024 سے شروع ہونے والی دو سالہ مدت کے لیے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا رکن بنایا گیا ہے۔سفارت خانے نے بتایا کہ یہ پاکستان کی اکیسویں بار بورڈ آف گورنرز کا رکن بننے کا موقع ہے، جو کہ پاکستان کے دیرینہ عزم اور آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کا ایک مضبوط اعتراف ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ممبر شپ پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کو ظاہر کرتی ہے۔