اسلام آباد۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے آج کچھ رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کا ماحول آج اچھا رہنے کی توقع نہیں ہے کیونکہ ایک پارٹی کے سیاسی ڈی این اے میں مصلحت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا آئینی ترمیم پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ اس فیصلے کے ذریعے تھوڑا بہت اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے۔خواجہ آصف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔وزیر دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، وہ اجتماعی مفاد کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے ہماری نیت درست ہو یا نہ ہو، کام تو صحیح ہو رہے ہیں، اور امید ہے کہ مولانا ووٹ دیں گے۔