لاہور ۔ فیملی کورٹ نے معروف نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔عائشہ جہانزیب نے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت کے دوران انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر حارث کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں اور درخواست کی کہ عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت نے عائشہ جہانزیب کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کر دی اور یہ فیصلہ سنایا کہ بچوں کی گارڈین شپ مشترکہ طور پر برقرار رہے گی۔عائشہ جہانزیب نے وضاحت کی کہ ان کے سابق شوہر حارث کی فیملی کے بزرگوں کے ساتھ تصفیے کے بعد انہوں نے تشدد کے مقدمے میں بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صلح کے بجائے ایک معاہدہ کیا گیا جس کی بنیاد پر خلع کی ڈگری حاصل کی گئی۔