لندن: ایک فضائی سفر کے شوقین شہری نے ہوائی جہاز میں سب سے آرام دہ سیٹ کا ایک نیا پہلو پیش کیا ہے۔ جان برفیٹ نامی مسافر نے انکشاف کیا ہے کہ ہوائی جہاز کی سب سے بدترین سمجھی جانے والی سیٹ، یعنی باتھ روم کے قریب والی سیٹ، درحقیقت سب سے آرام دہ ہو سکتی ہے۔
زیادہ تر مسافر ہمیشہ بہترین سیٹ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن جان برفیٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ہوائی جہاز میں ‘بدترین’ سیٹ کو منتخب کرتے ہیں، جو کہ بیت الخلا کے قریب کھڑکی والی سیٹ ہوتی ہے۔ ان کے مطابق، اگرچہ یہ سیٹ ابتدا میں برا لگتا ہے، لیکن یہ درحقیقت سفر کے دوران سب سے زیادہ آرام دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
جان نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ایک پورے سفر کے دوران، ایک مسافر کی لات بار بار ان کی پیچھے والی کرسی پر لگتی رہی، جسے برداشت کرنا ان کے لیے مشکل تھا۔ اس تجربے کے بعد، انہوں نے عزم کیا کہ وہ ایسی سیٹ دوبارہ نہیں لیں گے۔ بعد میں، جب سفر کے اختتام کے قریب انہوں نے باتھ روم کے قریب کی سیٹ دیکھی، تو انہیں احساس ہوا کہ اس سیٹ کے پیچھے کوئی چیز نہیں تھی، جس کی وجہ سے کوئی بھی ان کی پیٹھ میں دوبارہ لات نہیں مار سکتا تھا۔
جان نے اس سیٹ کے مزید فوائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سیٹ کا انتخاب کرنے سے وہ ڈرنکس ٹرالی کی زد میں بار بار آنے سے بچ سکتے ہیں، دیگر مسافروں سے ٹکراؤ سے محفوظ رہ سکتے ہیں، اور نیند کے دوران کونے کی دیوار میں ٹیک لگا سکتے ہیں۔