اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل عمرایوب خان نے کہاکہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن نے مل کر ہمارا الیکشن چرایا ہے ہم نے ان پر اعتماد کردیا ہے اب وہ مذید ہمارے کیسز نہیں سن سکتاہے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے پورے اسلام آباد میں کنٹینر کھڑے کرکے جلسے میں شرکت کرنے کے راستے بند کئے ہیں ۔اتوار کو سنگ جانی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جلسوں کا اغاز ہوگیا ہے اور اب پورے پاکستان میں جلسے کریں گے انہوںنے کہاکہ میں جلسے میں شرکت کیلئے موٹر سائیکل پر 15کلو میٹر کا سفر طے کر کے آیا ہوں جبکہ وزیر اعلیٰ علی آمین کا قافلہ بھی راستے میں ہے انہوںنے کہاکہ انتظامیہ نے راستہ روکنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں ہم بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرکے رہیں انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ چیف جسٹس ہمارے کیسوں کی سماعت نہیں کرسکتا ہے انہوںنے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر ہمارا الیکشن چرایا ہے انہوںنے کہاکہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سمیت ہر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔