اسلام آباد ۔ملک کے نامور اور سینئر صحافی ابصار عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمیدنےسانحہ 9مئی کو فوج کے اسلحہ ڈپو پر حملہ کرایا جس کا تمام شواہد کے ساتھ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے ، آئی ایس آئی کا تمام ریکارڈبھی چوری کرکے گھر لے گئے جو ان کے گھر سے برآمد کرلیا گیا ہے ،ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ابصار عالم نے کہا کہ میں پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ جنرل فیض پر بہت سے کیسز ہوں گے ،انہوں نے ایک بہت بڑا گھنائونا جرم کیا ہے ،آئی ایس آئی کا تمام ڈیٹا گھر لے گئے ہیں،کوئی سرکا ری ملازم ایک کا غذ کاٹکڑا گھر نہیں لے کر جا سکتے ،جنرل (ر) فیض حمید اتنا بڑ ڈیٹا گھر لے گئے ،آئی ایس آئی سے چوری کئے گئے ڈیٹا میں تمام سیاستدانوں ،تمام جرنیلوں،تمام ججز اورتمام صحافیوں معلومات تھیں اور یہ تمام انتہائی حساس ڈیٹا ان کے گھر سے برآمد کر لیا گیا ،ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا ۔گرفتاری کے بعد ان کے گھر اور فام ہائوس پر ریڈ کیا گیا ہے ۔ان کا بھائی پٹواری اس وقت غائب ہے جس کا آج تک کسی کو کوئی پتہ نہیں۔آئی ایس آئی کا ریکار ڈ ساتھ لے جانا انتہائی گھنائونا جرم ہے ۔ابصار عالم نے مزید کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید علی امین گنڈا پور کے ساتھ رابطے میں تھے ، وہ خیبر پختونخواہ حکومت چلا رہے تھے ،معلومات کا یہ تمام ریکارڈ ان کے موبائل فون سے حاصل کرلیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ،ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں حملے کس طرح ہو رہے ہیں ،یہ ایک بڑی سازش ہے، سکیورٹی فورسز پر حملے کیسے ہو رہے تھے ،یہ معلومات کون دے رہا تھا ۔ابصار عالم نے کہا کہ سانحہ 9 مئ کے دن ایک بڑی سازش ناکام بنادی گئی تھی ،اگر یہ سازش کامیاب ہو جاتی تو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوتی اور طویل جنگ چھڑ جانی تھی ،انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے دن ایک حساس بلڈنگ پر حملہ کرنا تھا جہاں ہتھیاروں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود تھا ،یہ معلومات کس کے پاس ہیں ،کس نے ان لوگوں کو بتایا کہ یہاں پر اسلحہ کے ذخیرہ موجود ہے ،اگر اس عمارت پر قبضہ ہو جاتا اور سازش کامیاب ہو جاتی تو ملک کی بدنامی ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ فرعون بنے ہوئے تھے وہ سمجھتے تھے کہ زندگی اور عزت وہی دینے والے ہیں ،ریاست کے تنخواہ دار ملازم فرعونوں کی طرح رویہ اختیار کررکھا تھا ،ان لوگوں نے ٹی وی چینلز لانچ کررکھے تھے اور یہ چینلز اب بھی موجود ہیں ،ان چینلوں میں جنرل (ر) فیض حمید کے نیٹ ورک کے لوگ موجود ہیں اور ہر وقت سازشوں میں مصروف رہتے ہیں اور معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں ،اللہ کا شکر ہے کہ یہ نیٹ ورک پکڑا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ کور کمانڈر کانفرنس کی انفارمیشن بھی لیک کی گئی ہے اور یہ کون لوگ تھے ان سے سوال کرتا ہوں کہ کیا وہ ملک کے وفادار نہیں ۔