اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خاص اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ اس تبدیلی کے لیے قانون سازی کی جائے گی، اور وفاقی کابینہ نے اس ترمیم کی منظوری سمری سرکولیشن کے ذریعے حاصل کی ہے۔ دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک فرد کو حراست میں لینے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کو خاص اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترمیم کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر کارروائی کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اور انٹیلی جنس ایجنسیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی جا سکے گی۔