وینزویلا کے صدر نیکولاس مادورو نے ملک میں کرسمس کے آغاز کا اعلان تین ماہ پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے بعض لوگوں نے ان کے ذاتی سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کے طور پر دیکھا ہے۔
وینزویلا جولائی کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے باعث احتجاج کی لپیٹ میں ہے، جس میں مادورو کو تیسرے دور کے لیے منتخب کیا گیا، حالانکہ عالمی سطح پر نتائج کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔
کملا ہیرس کےسامنے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگ گئے
لیکن ہزاروں ناقدین کی گرفتاریوں کے باوجود، سابق بس ڈرائیور اور سیاستدان نیکولاس مادورو کا خیال لگتا ہے کہ کچھ اور ہی ہے: اس لئے انہوں نے یکم اکتوبر سے ہی کرسمس کا اعلان کردیا ہے۔
61 سالہ مادورو نے اپنے ہفتہ وار ٹیلی ویژن شو کے دوران کہا۔ “یہ ستمبر ہے، اور یہاں پہلے ہی کرسمس کی خوشبو آ رہی ہے”
“اسی لیے اس سال، آپ سب کو خراج تحسین پیش کرنے اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے طور پر، میں اکتوبر 1 کو جلدی کرسمس کا اعلان کرنے جا رہا ہوں۔”