اسلام آباد(شاہد میتلا)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں 4سے 5ملین درخت لگائے جائیں گے ۔
وزیر اعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کے مطابق سلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی ویژن کے مطابق اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ دارلحکومت میں ہوا کا معیار بہتر بنانے کیلئیے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل تجویز کیا گیا ہے جس سے صحت کو درپیش خطرات کم ہونگے
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس کا آغازماحولیاتی تحفظات کو دور کرنے کی جانب اہم قدم ہے اسی طرح موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اربن فوریسٹ لگائیں گے انہوں نے کہاکہ دارالحکومت میں 4 سے5 ملین درخت لگائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی، الیکٹرک گاڑیاں اور اربن فوریسٹ صحت مند معاشرے کامستقبل ہیںانہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر شہر بھی اسلام آباد کے موسمیاتی ایکشن ماڈل پر عمل کریں۔۔