لاہور— ہونڈا سی ڈی 70 کے خریداروں کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ اب وہ یہ موٹر سائیکل بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ پیشکش بینک الفلاح کے صارفین کے لیے ہے، جنہیں بینک کی طرف سے یہ پیشکش فراہم کی گئی ہے۔ بینک کے مطابق، صارفین صفر فیصد سود پر 6 ماہ اور ایک سال کی اقساط میں ہونڈا سی ڈی 70 سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ 6 ماہ کی قسطوں کے پلان میں بینک الفلاح کے صارفین کو ماہانہ 26 ہزار 317 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ ایک سال کی قسطوں کے پلان میں ماہانہ قسط 13 ہزار 158 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ، بینک کی 1800 روپے پراسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ ہونڈا سی ڈی 70 سی سی اپنی ایندھن کی بچت کی خصوصیات کی وجہ سے پاکستان میں مقبول ہے، لیکن مہنگائی کے اثرات کی وجہ سے اس کی قیمت اب 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے تک پہنچ چکی ہے۔