راولپنڈی۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں کیچ، پنجگور، اور ژوب میں انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کی، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور تین دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشنز 26 اگست کو معصوم شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں کیے گئے تھے، اور ان کا مقصد دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے جو مذموم کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا، اور سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، ترقی، اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔