واشنگٹن۔امریکہ میں تعینات نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی اسنادامریکہ محکمہ خارجہ میںپیش کر دیں اور باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی روایتی تقریب کے دوران جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ موجود تھے۔
اس موقع پر نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو برو¿ے کار لاتے ہوئے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمندہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں، اقتصادی روابط اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔بعد ازاں امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے نئے سفیر کیلئے نیک خواہشات اور ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔