نئی دہلی:محبت کے اظہار کے جدید انداز ہر دن نئی جہتیں اختیار کر رہے ہیں۔ love at first sight، خاتون نے فضا میں ہی اپنا جیون ساتھی چن لیا
کہیں مرد گھٹنے کے بل بیٹھ کر محبت کا اظہار کرتے ہیں، کہیں پھولوں کے ذریعے زندگی بھر ساتھ چلنے کی درخواست کرتے ہیں اور کبھی میڈیا کے ذریعے خواتین منفرد انداز میں اپنے پیار کا پیغام دیتی ہیں۔
دنیا کے مختلف گوشوں میں محبت کے اظہار کے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں اور روایتی طریقے بھی پرانے ہوتے جا رہے ہیں۔
ٹوکیو کی کنواری لڑکیوں کیلئے جاپانی حکومت کی سپیشل آفر
سوشل میڈیا نے محبت کے ان جدید انداز کو پوری دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، چاہے وہ کسی بلند پہاڑ کی چوٹی پر ہو یا پرواز کے دوران ہوا میں۔
حال ہی میں بھارت کی پرواز انڈیگو میں ایک خاتون نے اپنے محبوب کو دوران پرواز پروپوز کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایشوریا بنسال نے انسٹاگرام پر اس دلکش لمحے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دکھایا گیا کہ کیسے انہوں نے جہاز کی پرواز کے دوران اپنے بوائے فرینڈ امولیا گویال کو پروپوز کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشوریا اور امولیا جہاز میں سوار ہوتے ہیں، اور پھر جہاز کے عملے کی جانب سے اس جوڑے کے لیے اعلان کیا جاتا ہے۔
ایشوریا روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنے بوائے فرینڈ کو پروپوز کرتی ہیں اور ان کی انگلی میں انگوٹھی پہنا دیتی ہیں۔
ایشوریا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ لمحہ میرے تصور سے بھی بہتر تھا۔ میں نے انہیں کچھ منفرد پیش کرنا چاہا، اور یہ خیال میرے ذہن میں آیا۔
مجھے نہیں پتہ تھا کہ پرواز کا عملہ اس کی اجازت دے گا، لیکن جو کچھ ہوا وہ آپ سب نے دیکھا۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک تقریباً 50 لاکھ بار دیکھا گیا اور 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین اور انڈیگو نے جوڑے کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔