اسلام آباد ۔پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) نے معروف فنکارہ ارم وانی کی نمائش کا آغاز کیا ہے، جو نیشنل آرٹ گیلری میں پیش کی جا رہی ہے۔
یہ نمائش پرنٹ میکنگ کی روایتی اور جدید تکنیکوں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں وانی نے اپنی دو دہائیوں پر محیط کیریئر کے تجربات اور مہارت کا اظہار کیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں کوریا کے پاکستان میں سفیر پارک کی جن (PARK KI JUN)نے شرکت کی اور ارم وانی کی تخلیقی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔
نمائش 28 اگست سے 4 ستمبر 2024 تک گیلری نمبر 2 PNCA اسلام آباد میں عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
02 ستمبر ارم وانی کی زیر قیادت ایک پرنٹ میکنگ ورکشاپ کا بھی اہتمام کر رہا ہے، جس میں شرکاءکو فنکارہ سے براہ راست سیکھنے کا موقع ملے گا۔