اسلام آباد: تاجروں سے ٹیکس وصولی کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی درخواستوں کے مطابق تبدیلیاں کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، اگر تاجر راضی ہوں تو ترمیمی نوٹ فوراً جاری کیا جا سکتا ہے، اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز بھی مسودے میں شامل ہے۔
انکم ٹیکس گوشواروں کا فارم سادہ اور سمجھنے میں آسان اردو میں فراہم کیا جائے گا، اور 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس نہ لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔