اسلام آباد اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار اکھنے اور شہریوں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، اس سلسلے میںایس ایس پی ٹریفک محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں تمام برانچز کے انچارج صاحبان نے شرکت کی،ایس ایس پی ٹریفک نے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کے مربوط نظام کی بحالی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ،روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے،ٹریفک قوانین پر پابندی کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائیوں کو مزید سخت اور موثرثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی، انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور مستعدی سے سر انجام دیں
ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنیوالوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرےگی۔