چین پاناما تجارتی اجلاس کا پاناما سٹی میں انعقاد:مجموعی طور پر 10تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے
بیجنگ ۔ پاناما کے دارالحکومت پاناما سٹی میں “چین پاناما تجارتی اجلاس اور دستخطوں کی تقریب” منعقد ہوئی۔
چین کی وزارت تجارت کے شعبہ بیرونی تجارت کے ڈائریکٹر لی شنگ چیان، پاناما کے نائب وزیر صنعت و تجارت کارلوس ہووس، پاناما میں چینی سفیر شو شی یوان اور چین اور پاناما کے تقریباً 150 صنعت کاروں اور نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی اور مجموعی طور پر 10 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
منگل کے روز پاناما کے نائب وزیر تجارت اور صنعت کارلوس ہووس نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی کہ پاناما کے کاروباری ادارے اور کسان وسیع چینی مارکیٹ میں داخلے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھا ئیں گے ۔
ان کا ماننا ہے کہ چین کی آبادی اور وسیع مارکیٹ پاناما کے لئے اہم کاروباری مواقع رکھتی ہے۔