بیجنگ۔ پاک چین رابطوں کے فروغ میں اہم پیشرفت ، گوانگڑو سے اسلام آباد کے لئے نئی براہ راست پرواز کا آغاز ہو گیا۔
اس روو ٹ پر روٹ پر ہفتے میں تین روزمنگل، جمعرات اور اتوار کو پروازیں چلیں گی،نئے براہ راست رووٹ سے سفر کے وقت اور اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین کے گوانگڑو بائیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سی زیڈ 8069 نامی پرواز نے اڑان بھری جس میں 163 مسافر سوار تھے۔
کامیاب روانگی دونوں شہروں کے درمیان براہ راست پرواز کے راستے کے باضابطہ آغاز کی علامت ہے۔
سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی قیمت کو کم کیا ، چین
اس روٹ کا آغاز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے یکم اگست کو کیے جانے والے اعلان کے فورا بعد ہوا ہے۔
جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان 14 اگست سے چینی شہریوں کو ویزا فری انٹری کی پیشکش کرے گا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بوئنگ 787 کے ذریعے شروع کیا جانے والا گوانگڑو-اسلام آباد روٹ پر ہفتے میں تین بار منگل، جمعرات اور اتوار کو پروازیں چلیں گی۔
گوانگڑو سے روانگی کا وقت بیجنگ وقت کے مطابق 3 بج کر 40 منٹ ہے جبکہ اسلام آباد آمد کا مقامی وقت کے مطابق 19 بج کر 35 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق 22 بج کر 35 منٹ) ہے۔ پرواز کا کل دورانیہ تقریبا چھ گھنٹے اور 55 منٹ ہے۔