بیجنگ۔چین میں ایک سو سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔
چین میں پھنسے تاجروں کے بارڈر پاس کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی ہے، جبکہ خنجراب ٹاپ پر شاہراہ قراقرم سے برف صاف کرنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ یہ ٹاپ سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے، اور برف کی موجودگی کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
چین نے پاک چین سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے کا اعلان کیا تھا، لیکن پاکستان کی حدود میں شاہراہ قراقرم سے برف ہٹانے اور دیگر ضروری سہولتوں کے فقدان کے باعث سرحد کو موسم سرما میں کھلا رکھنا ممکن نہیں ہو پا رہا ہے۔