واشنگٹن ۔امریکی سینیٹر وان ہولن نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ” میں کرس وان ہولن ہوں اور مجھے امریکی سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔
مجھے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کی خوشیوں میں شامل ہونے پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ گذشتہ 77 سالوں میں امریکہ اور پاکستان کے عوام نے دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا ہے۔
اور میں اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں ۔ میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی ہے اور یہاں امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے زندگی کے ہر شعبے میں ملک کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں۔
وہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میرے لیے اس خاص موقع پر آپ سب کے ساتھ شامل ہونا باعث اعزاز ہے۔ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک