اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم بین الاقوامی ایئرپورٹ اور حدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیاروں نے صنعا ایئرپورٹ کے رن وے، کنٹرول ٹاور، اور ایئرکرافٹ کو نشانہ بنایا، جبکہ حدیدہ بندرگاہ پر فوجی اڈوں اور پاور پلانٹ پر راکٹ داغے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق، یہ بمباری حوثی لیڈر کی تقریر کے دوران کی گئی۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں حوثی باغیوں کے زیر استعمال جنگی اور سویلین طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے بتایا کہ وہ صنعا ایئرپورٹ پر موجود تھے جب اسرائیل کی بمباری ہوئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حملے میں ایئرپورٹ کا رن وے، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے۔ وہ روانگی والے لاؤنج میں بیٹھے تھے کہ دھماکوں اور جہازوں کی آواز آئی جس سے ایئرپورٹ پر افرا تفری مچ گئی۔ تاہم، وہ محفوظ رہے، جب کہ ہوائی اڈے پر دو افراد ہلاک ہوئے۔