نئی دہلی: سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، منموہن سنگھ کو طبیعت ناسازی کے باعث نیم بے ہوش حالت میں دلی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کا علاج کیا لیکن وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔
منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیراعظم رہے اور اس دوران وہ مسلسل دو بار اس عہدے پر فائز رہے۔ اس سے پہلے انہوں نے بطور وزیر خزانہ بھی اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔
انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی اور پھر سیاست میں قدم رکھا۔ اس سے قبل، وہ بھارتی اسٹیٹ بینک کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
منموہن سنگھ کی 2005 سے یہ خواہش تھی کہ سیاچن کو دنیا بھر میں ایک امن کے پہاڑ کے طور پر شناخت حاصل ہو۔
ان کی وفات بھارت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور انہیں ان کے شاندار سیاسی، اقتصادی، اور علمی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔