آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ میں خام تیل کی پیداوار میں بڑے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں بتایا ہے کہ حیدرآباد کے قریب واقع پساکھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پساکھی فائیو فیلڈ کے کنویں سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 420 بیرل کے اضافے کے بعد 900 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پساکھی فائیو میں پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ای ایس پی (الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ) سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پساکھی فائیو آئل فیلڈ میں او جی ڈی سی ایل کا 100 فیصد حصہ ہے۔ اس فیلڈ سے خام تیل کی بڑھتی ہوئی پیداوار نہ صرف توانائی کے مقامی تقاضوں کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ ملکی توانائی کے شعبے میں خودکفالت کے لیے بھی اہم قدم ثابت ہوگی۔