کچھ لوگوں کو کمر کھجانے سے سکون ملتا ہے، جبکہ کچھ کے لیے یہ ایک طرح کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن چند افراد اس عمل کو ایک پیشہ بنا لیتے ہیں۔ The Scratcher Girls ایک غیر روایتی تھراپی سروس ہے جو کسٹمرز کی کمر کھجانے اور سہلانے کے لیے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرتی ہے، اور اس کے لیے وہ 130 ڈالرز (تقریباً 36 ہزار پاکستانی روپے) فی گھنٹہ چارج کرتی ہیں۔
یہ منفرد سروس امریکا کے شہر میامی میں ٹونی جارج نامی خاتون نے شروع کی، جو اسکریچر گرلز کے بانی ہیں۔ ٹونی جارج نے اس سروس کی بنیاد 55 سال کی عمر میں رکھی اور برسوں سے لوگوں کی کمر کھجانے اور آرام دینے کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
ٹونی کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے کمر کھجانے میں خوشی محسوس ہوتی تھی، اور ایک دن انہیں خیال آیا کہ اگر انہیں اس عمل میں اتنی راحت ملتی ہے، تو یقیناً ان کی طرح اور لوگ بھی ہوں گے جو کمر کھجانے کو پسند کرتے ہوں گے۔ یہی خیال ان کے لیے اس کاروبار کی بنیاد بن گیا۔
ٹونی جارج نے اس سروس کو شروع کرنے کے بعد اپنے ہاتھوں کے لیے 3 انچ لمبے مینیکیور ناخن استعمال کرنا شروع کر دیے، جو کمر کھجانے کے دوران زیادہ آرام دہ اور مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ آج وہ اپنی اس منفرد سروس کے ذریعے ایک گھنٹے کے لیے $130 تک کماتی ہیں، اور اس عمل کو ایک نیا پیشہ بنا چکی ہیں۔
The Scratcher Girls کی سروس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ جسمانی سکون اور آرام دینے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے، اور اسے ایک دلچسپ اور غیر روایتی طریقہ علاج سمجھا جا رہا ہے۔