اسلام آباد۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
سوئی ناردرن سسٹم کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن سسٹم کے لیے یہ قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے، اور گیس کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔