لکھنؤ: بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے سدھارتھ نگر کے گاؤں دیولہوا میں دو بھائیوں کی شادی کی خوشی میں ان کے گھر والوں نے لاکھوں روپے نچھاور کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شادی کی خوشی میں دلہا کے خاندان نے چھت، گیلری اور بالکونی سے نوٹ ہوا میں اچھالے، جس سے شادی کی محفل میں ایک الگ ہی منظر نظر آیا۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دلہا کے دوستوں اور گھر والوں نے تقریباً 20 لاکھ بھارتی روپے نچھاور کیے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 65 لاکھ 90 ہزار روپے کے قریب بنتے ہیں۔ کرنسی نچھاور کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھت پر کھڑے لوگ 100، 200 اور 500 روپے کے نوٹ ہوا میں اڑا رہے ہیں جیسے یہ کاغذ کے ٹکڑے ہوں۔
ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ شادی میں شریک بچے اور دیگر افراد نے جھولیاں بھر کے نوٹ جمع کیے، اور اس دوران کچھ دھکم پیل بھی ہوئی۔ شادی کی اس محفل میں دو بھائی، افضال اور آرمان، زندگی کے نئے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔